گوگل میپس

گوگل میپس میں اپنے گھر کی تصویر کو چھپانے کا طریقہ

کراچی (پاک صحافت) آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتانے جارہے ہیں جس کی مدد سے آپ گوگل میپس میں اپنے گھر کی تصویر کو چھپا سکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے گوگل میپس کو ایک درخواست بھیجنا ہوگی۔ البتہ یہ ذہن میں رہے کہ ایک بار جب آپ کا گھر اسٹریٹ ویو میں دھندلا ہوجائے گا تو پھر اسے دوبارہ واضح کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

سب سے پہلے اپنے کمپیوٹر پر گوگل میپس ویب سائٹ کو اوپن کریں اور وہاں سرچ بار میں اپنے گھر کے پتے کا اندراج کریں۔ اس کے بعد اسٹریٹ ویو بائیں کونے کے نچلے حصے میں ان ایبل کریں جہاں آپ کے گھر یا رہائشی گلی کی تصویر نظر آئے گی۔ جب گھر کی تصویر نظر آئے تو اس پر کلک کریں۔ اس کے بعد دائیں کونے میں نیچے رپورٹ اے پروبلم پر کلک کریں اور مائی ہوم سلیکٹ کریں۔

اس کے بعد آپ ماؤس کرسر کے ذریعے گھر کے ان حصوں کا انتخاب کرسکتے ہیں جن کو آپ انٹرنیٹ سے چھپانا چاہتے ہیں۔ گوگل کی جانب سے آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ اسے دھندلا کیوں کرنا چاہتے ہیں تو مختصر اور واضح وجہ درج کریں۔ اس کے بعد ای میل ایڈریس انٹر کرکے reCaptch کو کنفرم کریں اور پھر submit بٹن پر کلک کریں اور بس۔ البتہ یہ تصاویر تھرڈ پارٹی کے باعث ویب پر شو ہوسکتی ہیں، جہاں سے ان کو ہٹانے کا کوئی مخصوص طریقہ کار موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے