جراثیم کش لیمپ

کورونا سے حفاظت کرنے والا لیمپ متعارف

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکی ماہرین کی جانب سے ایک ایسا لیمپ متعارف کرایا گیا ہے، جو کورونا سمیت مختلف قسم کے وائرس سے حفاظت کرتا ہے۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ٹارگوس نامی کمپنی نے متعدد ڈیوائسز پیش کیں، جن میں سے بیشتر میں الٹرا وائلٹ روشنی جراثیموں کا صفایا کرنے میں مدد دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹارگوس نامی کمپنی کی جانب سے پیش کی گئی ڈیوائسز میں ایک الٹرا وائلٹ لیمپ بھی ہے جس کو کمپیوٹر کی بورڈ اور ماؤس (یا کسی بھی چیز کے اوپر) رکھ کر آن کیا جائے تو وہ 5 منٹ میں 99.9 فیصد وائرسز اور بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس لیمپ میں ایسے موشن سنسر موجود ہیں جو خود کار طور پر اس وقت بند ہوجاتے ہیں جب صارف کی بورڈ یا ماؤس پر کام شروع کرتا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے ایک جراثیم کش بیک پیک بھی متعارف کروایا گیا، جس میں 15 سے 17 انچ کے لیپ ٹاپ کو رکھا جا سکتا ہے۔  خیال رہے کہ اس بیگ میں جراثیم کش کوٹنگ موجود ہے جو کورونا یا کسی اور بیماری کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ الٹرا وائلٹ لیمپ اور بیگ آئندہ چند ماہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ تاہم اس کی قیمت کا  اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اے آئی ٹیکنالوجی نے 30 کروڑ ملازمین کے لیے خدشہ پیدا کر دیا

کراچی (پاک صحافت) آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفت سے لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے