ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے لاہور میں ائیر آن ٹک ٹاک کے نام سے تقریب کا انعقاد

 لاہور (پاک صحافت) ٹک ٹاک دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں سے ایک ہے اور پاکستانی صارفین اس میں بہت تیزی سے اپنی جگہ بنارہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے لاہور میں ائیر آن ٹک ٹاک کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں ٹک ٹاک میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی تخلیق کاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ایونٹ کے دوران ٹک ٹاک کی جانب سے انٹرٹینمنٹ، لائف اسٹائل اور اسپورٹس سمیت 11 کیٹگریز میں صارفین کو ایوارڈز دیے گئے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے ٹک ٹاک کے ریجنل جنرل منیجربرائے مشرق وسطی، ترکیہ، افریقا، پاکستان اور جنوبی ایشیا طارق عبد اللہ نے کہا کہ ‘جدید آئیڈیاز شیئر کرنے سے لے کر، اپنے جنون کو کامیاب کیرئیر میں تبدیل کرنے تک، ہماری کمیونٹی کے ارکان نے زبردست تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے’۔ کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لیے دعوت ہے کہ وہ بھی 2022 کے دوران جو کچھ کیا اسے سوشل میڈیا ایپ میں دکھائیں، کیونکہ یہ سال حقیقتاً #ForYou ہے اور ان کے پسندیدہ لمحات #YearOnTikTok سے یادگار بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

انسٹاگرام

انسٹا گرام صارفین اب ریلز اور پوسٹس میں بھی نوٹس کا اضافہ کر سکتے ہیں

(پاک صحافت) انسٹا گرام نے دسمبر 2022 میں نوٹس کے نام سے ایک فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے