ٹوئٹر

ٹوئٹر کی جانب سے پوڈ کاسٹ ٹیب پر کام تیز کر دیا گیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے پوڈ کاسٹ ٹیب  پر کام تیز کر دیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹویٹر پوڈکاسٹ کو اہمیت دے رہا ہے۔ خیال رہے کہ اس کا عملی اظہار ایک ٹیب کی صورت میں سامنے آئے گا جس کا ایک ماہر نے نوٹس بھی لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے ماہرایلیسانڈ پالوزی نے سب سے پہلے اس کا اسکرین شاٹ شیئرکیا ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ٹویٹر سائٰیڈ بار میں پوڈکاسٹ بٹن یا ٹیب کی آزمائش کررہا ہے۔ اس سے پہلے نیوی گیشن پینل کے نچلے حصے میں یہ بٹن نمودار ہوا تھا۔

واضح رہے کہ تجزیہ کاروں کےمطابق ٹویٹر پوڈکاسٹ کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتا ہے اور یوں اسے رفتہ رفتہ مائیکروبلاگنگ سے آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ اس بٹن کی بدولت پوڈکاسٹر براہِ راست اپنے پوڈکاسٹ لانچ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل سرچ رزلٹس پر مختلف سائٹس کے ویب لنکس پر بلیو ٹِک کا اضافہ

(پاک صحافت) ابھی تک سوشل میڈیا نیٹ ورکس جیسے ایکس (ٹوئٹر) یا فیس بک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے