محسن نقوی

ہیلتھ کارڈ پر کسی غریب کا علاج بند نہیں ہورہا۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پر کسی غریب کا علاج بند نہیں ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے، دل کے آپریشن بالکل بند نہیں کیے، صرف نجی اسپتال میں دل کے آپریشن پر 30 فیصد ادا کرنا ہوگا۔ ہیلتھ کارڈ بالکل بند نہیں ہو رہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کسی غریب کا علاج بند نہیں ہورہا، امید ہے جو ٹارگٹ رکھا ہوا ہے یہ منصوبہ اس پر مکمل ہوگا۔ جرائم کی شرح پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح کم ہوئی لیکن جس طرح کم ہونی چاہیے تھی اس طرح کم نہیں ہوئی۔

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ کلمہ چوک انڈر پاس میں بارش کا پانی جمع ہونے کی رپورٹ ملنے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے