مریم نواز

ہیلتھ کارڈ ن لیگ کا پراجیکٹ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پاکستان مسلم لیگ ن کا پراجیکٹ ہے، پائیدار مکینزم کے ساتھ ری لانچنگ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہیلتھ انشورنس کی ری لانچنگ کے لیے تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ہیلتھ کارڈ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ کی ری لانچنگ کے لیے 3 ماہ میں قابل عمل پلان طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی غریب کو مفت علاج کے حق سے محروم نہیں کریں گے، عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے