لطیف کھوسہ

ہمارا لانگ مارچ معنی خیز ہوگا جو مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہے۔ لطیف کھوسہ

لاہور (پاک صحافت) لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ نتیجہ خیز ثابت ہوگا، پی ٹی آئی حکومت کا جانا یقینی ہے چاہے لانگ مارچ سے جائے یا تحریک عدم اعتماد سے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونامی ہم پر جو مسلط کیا گیا ہے جس سے جینا حرام ہوگیا ہے۔ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری کا جذبہ قابل دید تھا، بدین سے جیسے ہی پیپلزپارٹی کا قافلہ آگے بڑھے گا اور اسلام آباد پہنچے گا عوام کا سمندر ہوگا۔

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں حکومت آپ کو جاتی ہوئی نظر آئے گی پھر چاہے لانگ مارچ سے جائے یا عدم اعتماد سے جائے، یہ طے شدہ ہے آپ لکھ لیں مارچ میں یہ حکومت چلی جائے گی، اس کے بعد مڈ ٹرم الیکشن ہوں گے یہ پھر اس دورانیہ میں کسی اور کو وزیر اعظم بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعدادی برتری ہماری مکمل ہوچکی ہے باقی چیزیں طے ہونا باقی ہیں، پیپلزپارٹی کے خلاف مارچ حفظ ما تقدم کے طور پر ہے کاؤئنٹر بلاسٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے