بلاول بھٹو زرداری

ہم نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا کانفرنس میں ایک تیر سے دو شکار کئے ہیں۔ کانفرنس میں ہم نے اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا ہے۔ آٹھ نو مہینے سے کی گئی محنت کا پھل نظر آرہا ہے، پاکستان کی تنہائی کا تاثر ہمیشہ کے لیے دفن ہو گیا۔ پاکستان کی معیشت کا غلط تاثر اس کانفرنس میں ختم ہوگیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ دنیا 9 ارب ڈالر سے زائد انویسٹ کرنے کے لیے تیار ہے، آج بھی عوام کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں، گھر ٹوٹے ہوئے ہیں، آج بھی ہمیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سپورٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرد موسم کی لہر آنے والی ہے، ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں متاثرین کی خیمے، کمبل، کھانے پینے کی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے