مریم اورنگزیب

ہر گزرتے دن کیساتھ عمران خان کی کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب ہورہی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کا جھوٹ، کرپشن، لوٹ مار اور عوام دشمنی مزید عیاں اور بے نقاب ہورہی ہے، اب عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے وہ سنگین جرم کیا جسے آئین پر حملہ اور آئین شکنی کہتے ہیں۔ عدالتیں اس لئے کھلیں تاکہ آئین اور قانون پر عمل ہو، عدالتیں اس لئے کھلیں کیونکہ آپ نے عدالت سے جھوٹ بولا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عدالتیں اس لئے کھلیں تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ ملک آئین کے تحت چلے گا آپ کے حکم اور خواہش پر نہیں اور عدالتیں اس لئے کھلیں کیونکہ آپ نے آئین اور پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب یہ ملک 22 کروڑ لوگوں کی امانت ہے، وہ آپ کے غلام نہیں، اس لئے عدالتیں نصف شب کو کھلیں، دھمکیاں دینے اور سوال کرنے سے زیادہ بہتر ہوگا کہ آپ قوم سے اپنے جرائم کی معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے