سید حشمت علی شاہ

ہر عمر اور ہر طبقے کے لوگ نوازشریف کے پرتپاک استقبال کیلئے بے چین ہیں۔ رہنما ن لیگ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہر عمر اور ہر طبقے کے لوگ ترقی کے ضامن سمجھے جانے والے لیڈر نواز شریف کے پرتپاک استقبال کے لئے بے چین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سید حشمت علی شاہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام وطن واپسی پر اپنے محبوب لیڈر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرکے نئی تاریخ رقم کریں گے۔

سید حشمت علی شاہ نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ اگر کوئی لیڈر ملک کو منجدھار سے نکال سکتا ہے تو وہ صرف نواز شریف ہے۔ نواز شریف آج بھی پاکستان کی سیاست کا محور ہیں، نواز شریف کی وطن واپسی سے بہت سے نام نہاد سیاسی رہنماوں کی مقبولیت کے بت پاش پاش ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہدرہ کے کارکنان اور عوام اپنے لیڈر کا فقید المثال استقبال کریں گے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اب ملک کو دوبارہ نئی سمت ملنے والی ہے جس سے ان کی زندگیوں میں خوشحالی کا دور واپس آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے