امتیاز شیخ

گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم ہے، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گیس بحران پر حکمرانوں کی بے حسی ناقابل فہم ہے،  امتیاز شیخ نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔ عوام حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گیس بحران پر وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں گیس کے گھریلو صارفین کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ وزیر توانائی سندھ نے یہ بھی کہا کہ ملک اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، ملک میں ہر جانب بحرانوں کا راج ہے۔

واضح رہے کہ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نجی پاور کمپنیوں کو گیس کی بندش سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، عوام کو تین وقت کھانا پکانے کے لیے بھی گیس میسر نہیں ہے۔ وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں پر بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا کہ خطے میں تمام ممالک کو ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے