بشری بی بی

گھڑیاں بیچنے کے بارے میں بشری بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد (پاک صحافت) توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچنے کے بارے میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں انہیں گھڑیوں کے بارے میں گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی آڈیو میں فریقین ایک دوسرے کا حال احوال پوچھتے ہیں اور پھر خاتون بولتی ہیں کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں۔

ذرائع کے مطابق بشری بی بی مزید کہتی ہیں کہ گھڑیاں آپ کو بھیج دوں، آپ ان کو بیچ وغیرہ دیں کیونکہ ان کے استعمال کی نہیں ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ آپ کہیں فروخت کردیں تو زلفی بخاری اثبات میں جواب دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ضرور مرشد، میں کردوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے