کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کی وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے الگ الگ ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں کامران ٹیسوری نے ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، اس دوران گورنر سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سندھ کی ترقی کیلئے وفاق کا تعاون اہم ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسکول

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول دھماکے سے اڑا دیا گیا

جنوبی وزیرستان (پاک صحافت) جنوبی وزیرستان میں زیر تعمیر گرلز اسکول کو نا معلوم افرد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے