راجہ ریاض

کوشش ہو گی نگران وزیراعظم  کیلئے تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت شامل ہوں، راجہ ریاض

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی نگران وزیراعظم  کیلئے تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاستدان اور ٹیکنوکریٹ شامل ہوں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تٖفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر اپوزیشن ارکان سے مشاورت کا ایک راؤنڈ کر چکا ہوں،نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن ارکان سے مشاورت کا اگلا راؤنڈ بدھ کو ہوگا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے مزید کہاکہ ے کہاکہ جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کے ارکان سے بھی مشاورت ہوگی، مشاورت کے بعد نگراں وزیراعظم کیلئے 3نام تجویز کروں گا، کوشش ہو گی تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاستدان اور ٹیکنوکریٹ شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں، شگفتہ جمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے