کار بم دھماکہ

کوئٹہ، دہشتگردوں کیجانب سے پولیس گاڑی پر دھماکہ

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردوں کی جانب سے گشت پر مامور پولیس سیکیورٹی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا امن ایک مرتبہ پھر خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بدھ کی شام کو زور دار دھماکہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ سریاب روڈ کے علاقے میں ہوا ہے۔ دھماکے کے ذریعے سریاب روڈ پر گشت میں مصروف پولیس کے ایگل اسکواڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم آخری اطلاعات تک دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز اور عوام کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے