مولانا عبدالغفور حیدری

کل پوری قوم نے عمران خان کی الوداعی تقریر سنی، عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل پوری قوم نے عمران خان کی الوداعی تقریر سنی۔  ان کا کہنا ہے کہ عمران خان  کی  کل کی تقریر ایک ہارے ہوئے انسان کی تقریر تھی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری نے جار ی بیان میں کہا کہ  50 منٹ کی تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی کہ ملک کو کیا دیا، عمران خان نے وہی پرانی باتیں کی ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو تباہی کے دھانے پر اس حکومت نے پہنچایا۔

واضح رہے کہ جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ  عمران خان نے خط کا جواب سفارتی زبان کے بجائے جلسے میں دیا، عمران خان نے امریکہ  کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا، جے یو آئی ف کا امریکہ سے نظریاتی طور پر اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اگر ہم دنیا سے تعلقات رکھیں گے تو امریکہ بھی ہو گا اور چین بھی۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا کہ خطے میں تمام ممالک کو ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے