شرجیل میمن

کریڈٹ لینا ن لیگ کا وتیرہ ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کریڈٹ لینا مسلم لیگ (ن) کا وتیرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مسلم لیگی رہنما احسن اقبال کے ردعمل پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی مثال بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ جیسی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی دی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان کو چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کا تحفہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی وزراء نے 16 ماہ میں کیا کارکردگی دکھائی؟ بلاول بھٹو کا سوال برقرار ہے، کریڈٹ نہیں حقائق بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے