سعید غنی

کرپشن کے بادشاہ عمران خان کو کرپٹ نہ کہیں تو کیا کہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ کرپشن اور چوری کے بادشاہ عمران خان کو کرپٹ نہ کہیں تو اور کیا کہیں، اب اس پر بھی کچھ لوگ ناراض ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اپنے لیڈر کی طرح عقل سے عاری انسان ہیں، علیمہ خان سے فرح گوگی پنکی پیرنی سسٹم کی بات کرنے پر ان کو تکلیف پہنچتی ہے، کرپٹ لینڈ گریبر اپوزیشن لیڈر میں ہمت ہے تو خان سسٹم پر بات کریں۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ توشہ خانہ چور کے چمچے کو خواب میں بھی ہم نظر آتے ہیں، حلیم عادل شیخ منی بیگم کے فارم ہاوس سے لیکر ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضوں کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے تو ہار مان لو، اپنے دور اقتدار کی کارکردگی بتانے کے بجائے یہ اب تک دوسروں کو چور چور کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے