دہشتگرد

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی (سی ٹی ڈی) بشیر بروہی کے مطابق ملزمان کی شناخت اللہ رکھیو منگی اور یاسر حسین لاشاری کے نام سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، پستول اور کالعدم تنظیم کے نام سے چندے کی پرچیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق ملزمان کو ہنڈلرز کی جانب سے پانچ ٹارگٹ دیئے گئے تھے جن کی وہ ریکی مکمل کرچکے تھے۔ ملزمان نے رواں سال مارچ میں قمبر شہدادکوٹ میں فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم اللہ رکھیو پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے