اورنج لائن

کراچی میں اورنج لائن بس سروس کا افتتاح ہوگیا

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کی عوام کے لئے اورنج لائن بس سروس کا آج افتتاح کیا گیا ہے، آج سے بس سروس شہر میں شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے اورنج لائن بی آر ٹی بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے۔ اورنج لائن کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج اورنج لائن عوام کے لیے کھول دی گئی ہے، سیلابی صورتحال کی وجہ سےتقریب کو سادگی سے منعقد کیا گیا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ اورنج لائن بس سروس کا کرایہ 10 سے 20 روپے تک ہے اور 4 اسٹیشنز ہیں، پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کم کرایہ رکھا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اورنج لائن پراجیکٹ کی بسیں جدید ترین ہیں اور اس منصوبے کی 100 فیصد لاگت پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے اٹھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے