شیر افضل مروت

کانسٹیبل پر تشدد کا الزام، پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت پر مقدمہ درج

(پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل شیر افضل مروت پر اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شیر افضل مروت نے گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل پر تشدد کیا۔

تٖفصیلات کے مطابق شیر افضل پر جان سے مارنے اور راستہ روکنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کیس میں پیشی کے لیے شیر افضل مروت سپریم کورٹ پہنچے تو گیٹ پر شہری سے الجھ پڑے اور لڑائی بڑھ کر ہاتھا پائی کی نوبت آ گئی تھی۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ شہری نے انہیں بلاوجہ گالی دی اور وہ اس شخص کو نہیں جانتے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق شہری درخواست دینے تھانہ سیکریٹریٹ چلا گیا تھا جبکہ شیر افضل مروت نے مزید بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے