خورشید شاہ

ڈیمز کے تنازع پر بھارت کی شکست اس کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ڈیمز کے تنازع پر بھارت کی شکست اس کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈیمز کے تنازع پر عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کے مؤقف کی قبولیت بڑی کامیابی ہے۔ فلڈ منیجمنٹ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ سیلابی نقصانات کی روک تھام کا مستقل حل نکالا جاسکے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کشن گنگا ڈیم کے تنازع پر عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کا پرماننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے کشن گنگا ڈیم پر پاکستان کا کیس قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

19 مئی 2018 کو پاکستان کے شدید احتجاج کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں 330 میگا واٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے حامل متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے