ڈیم فنڈ

ڈیم فنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی قرارداد منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں ڈیم فنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی کھیل داد کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے اور یہ رقم سیلاب کے متاثرین کی مدداور بحالی کے لئے بروئے کار لائے جائیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی روایات سے ماورا اور خلاف قانون و ضابطہ نئے ڈیمز اور آبی ذخائر کی تعمیر کے لئے فنڈز جمع کرنے کا آغاز کیا تھا اور مورخہ 10 جولائی 2018 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ قائم ہوا تھا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اخبار کی خبر کے مطابق جنوری 2023 میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ڈیم فنڈ میں 16.53 ارب روپے موجود ہیں جو اگلی سہہ ماہی میں بڑھ کر 16.98 ارب روپے ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے