دہشتگرد

ڈیرہ غازیخان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے مزید دو دہشتگرد گرفتار

ڈیرہ غازیخان (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے جنوبی پنجاب کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے دستی بم، اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور بال بیئرنگ برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد جنوبی پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے