سپریم کورٹ

چینی کی قیمت کا تعین، سپریم کورٹ کا لاہور ہائیکورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو کیس کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ 30 ستمبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے چینی کی قیمتوں کے کیس کا فیصلہ کرے۔

تٖفصیلات کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین پر حکمِ امتناع دیا تھا، ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ ہے کہ چینی کی قیمتوں کا تعین وفاق کا اختیار ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کسی نے چیلنج نہیں کیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ میں ابھی معاملہ زیرِ التواء ہے تو اس پر فیصلہ کیسے کر دیں؟ پہلے لاہور ہائی کورٹ کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے دیں۔

واضح رہے کہ سماعت کے دوران جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کو حکم دے رہے ہیں کہ 13 ستمبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے فیصلہ کرے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو کیس کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے