چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد، اپوزیشن کی جانب سے صلاح مشورے شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اپوزیشن جماعتوں نے صلاح و مشورے شروع کر دیئے ہیں۔ اپوزیشن کے مطابق سینیٹ میں حکومت اور اس کے اتحادیوں کی تعداد بہت کم ہے،  اور انہیں 42 ارکان کی ہی حمایت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے صلاح مشورے شروع کر دیے۔ دوسری جانب اپوزیشن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سینیٹ میں حکومت اور اس کے اتحادی اقلیت میں ہیں اور ان کی تعداد 42 ہے جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو 50 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ انھیں سینیٹ میں دلاور خان گروپ کے 6 ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف بھی ان ہی کی جماعت کے باغی ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی تاہم جام کمال نے تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے ایک روز  پہلے ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ خیال رہے کہ صادق سنجرانی کا تعلق بھی اسی پارٹی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے