چوہدری پرویز الہی

چوہدری شجاعت نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کے بیانات پر اجلاس طلب کیا جس میں طارق بشیر چیمہ، سالک حسین اور شافع حسین شریک تھے۔ شوکاز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا صوبائی صدر پارٹی کو دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا۔ پرویز الہی غیرآئینی اور غیرقانونی اقدام کی وضاحت دیں، وضاحت آنے تک پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہی کو 7 دن کے اندر اپنے غیرآئینی اقدام کی وضاحت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، وضاحت نہ دینے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ق) بطور سیاسی جماعت اپنا ووٹ بینک، ڈسپلن، منشور اور ضابطہ رکھتی ہے۔شوکاز میں مزید کہا گیا کہ پرویز الہی کے گزشتہ روز کے بیانات پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے