مہرین بھٹو

چند روز کے مہمان وزیر داخلہ دھمکیاں دینا بند کریں۔ مہرین بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) مہرین بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اور وزیر داخلہ بھی چند دنوں کے مہمان ہیں، انہیں دھمکیاں دینے سے اجتناب کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہیں، شیخ رشید صاحب حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ شیخ رشید اپوزیشن کی آئندہ نسلوں کے بجائے اپنی فکر کریں کیونکہ ہم عہدساز ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو کے وارثین ہیں۔

مہرین بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ او آئی سی کے قیام کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے، مسلم امہ کو ایک نقطے پر متحد کرنے کا اعزاز ذوالفقار علی بھٹو کو حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کی ہے، ہم نے جمہوریت اور آئین کی سربلندی کیلئے جانیں قربان کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے