مریم اورنگزیب

چار سال میں عمران پروجیکٹ نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکالا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چار سال میں عمران پروجیکٹ نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو پروجیکٹ عمران سے پاک کرنا ہے۔ ملک کو سب سے بڑے فارن ایجنٹ فتنے اور مافیا سے نجات دلائی، ہمیشہ ملک اور معیشت کو مشکلات سے نکالا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران پروجیکٹ نے ملک کو معاشی دیوالیہ کی طرف دھکیلا، آج ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی اور سیاسی عدم استحکام عمران پروجیکٹ کی وجہ سے ہے۔ عمران پروجیکٹ نے 4 سال عوام کو غربت، مہنگائی کی چکی میں پیسا، آٹا، چینی، دالیں اور تیل مہنگا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں روٹی مہنگی ہے تو عمران پراجیکٹ کی وجہ سے، چار سال میں ملک کو دہشت گردی دی اور ترقی روک دی۔ آج سخت شرائط والا آئی ایم ایف کا پروگرام عمران پروجیکٹ کا عوام کو دیا تحفہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے