شہباز شریف بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی وفاقی حکومت میں شامل ہونے کیلئے تیار، کتنی وزارتیں ملیں گی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، ممکنہ طور پر پی پی کو 8 وزارتیں دی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی اتحادی جماعت نے دو صوبوں میں اپنے گورنروں کی تقرری کے بعد وفاقی حکومت میں بھی شامل ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی کو 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے تاہم وزارتوں کے انتخاب اور تعداد کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت میں شمولیت کی محض اطلاعات ہیں اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان یا تصدیق نہیں کی گئی۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی پی پی کو دی جائے گی، اتفاق رائے ہونے پر بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن روبینہ خالد ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے