بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی نے لاہور میں ایک نئی کروٹ لی ہے، اگلا دور پیپلزپارٹی کا ہوگا، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن سے متعلق ایک پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے لاہور میں ایک نئی کروٹ لی ہے، اگلا دور پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی الیکشن میں ہار کے باوجود این اے 133 کی انتخابی مہم میں متحرک عہدیداران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات میں عام انتخابات کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ن لیگ نے عام انتخابات کے مقابلے میں 50 فیصد سے کم ووٹ حاصل کئے۔

واضح رہے کہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی کے اسلم گل دوسرے نمبر پر رہے۔ یاد رہے کہ ن لیگ کو 2018 کے عام انتخابات کے مقابلے میں 42 ہزار 888 ووٹ کم ملے جبکہ پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں 26 ہزار 728 کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے