آصف زرداری

پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کا عکاس ہے، آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی عوام کے اعتماد کا عکاس ہے۔ خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پر عوام سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی جیت پر کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں اور ان کی کامیابی کو یقینی بنانے والے جیالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پارٹی عہدیداران و کارکنان کی محنت اور عزم کا یہ تسلسل ملک میں عوام کی فیصلہ کن فتح کی نوید ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ جیالو، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی کمر کس لو، فتح آپ کی منتظر ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے بلدیاتی مسائل حل اور اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے