جہانگیر ترین

پی ٹی آئی رہنما سید ذوالفقار علی شاہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے

لاہور (پاک صحافت) تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقارعلی شاہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سید ذوالفقار شاہ نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین سے ملاقات کی، اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ذوالفقار علی شاہ کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہوں، استحکام پاکستان پارٹی ملک کے بہترین مفاد کیلئے کام کررہی ہے، ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے عملی میدان میں اترے ہیں۔

خیال رہے کہ ذوالفقار علی شاہ چنیوٹ کے سابق تحصیل ناظم اور تحریک انصاف کے ضلعی صدر بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے