مریم نواز

پی ٹی آئی جلسے میں 10 لاکھ تو کیا 10 ہزار لوگ بھی نہیں آئے۔ مریم نواز

گوجرانوالہ (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں دس لاکھ تو کیا دس ہزار لوگ بھی شریک نہ ہوئے، عوام نے جلسے میں شرکت نہ کرکے عمران خان کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گوجرانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریڈ گراونڈوالو جلسہ دیکھنا ہے تو گوجرانوالہ آکر دیکھ لو، عوام نے وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں نہ جاکر ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم کردی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نوازشریف پرنہ لگا دینا، پریڈ گراونڈ میں چی چی کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چوہا ہے، عوام کا آٹا، چینی کھا کھا کر جو چوہا موٹا ہوگیا اس کانام عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے پاس راز ہوتے تو آج دکھاتے، انہیں معلوم ہے کہ زبان کھولی تو کرپشن کے پلندے کھل جائیں گے، کان کھول کرسن لو! یہ ادارے بھی نوازشریف کے ہیں اور قوم بھی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے