ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی کے پاس دلائل کے بجائے صرف گالیاں ہیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس دلائل کے بجائے صرف گالیاں ہیں۔ جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو عوام نے ہر جگہ مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین وفاق سے صوبے تک صرف بدتمیزی اور بداخلاقی کررہے ہیں۔ قوم اب پی ٹی آئی کی حقیقت جان چکی ہے۔ سندھ اسمبلی میں پانچ دن بجٹ پر بحث ہوئی جبکہ اسپیکر نے خود اپوزیشن سے بات کی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے اپوزیشن لیڈر کو بجٹ کی بی کا پتا نہیں وہ صرف بدتمیزی اور گالم گلوچ جانتے ہیں، سندھ کے اپوزیشن لیڈر سے تو ان کی پوری اپوزیشن تو کیا پی ٹی آئی پریشان ہے۔ سندھ اسپیکر نے پی ٹی آئی اپوزیشن کو بجٹ میں حصہ لینے کا مکمل موقع دیا۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے