جہانگیر ترین

پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی جہانگیر ترین سے ملاقاتیں

لاہور (پاک صحافت) حالیہ دنوں میں پاکستان تحریکِ انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی نئی پارٹی میں شامل ہونے اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن سے قومی اسمبلی کے سابق رکن احمد شاہ گھگہ اور پنجاب اسمبلی کے سابق رکن سعید اکبر نوانی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں سے نئی پارٹی کے نام پر بھی بات چیت کی، ملاقات میں عون چوہدری بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق آئندہ دو تین روز میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے مزید لوگ جہانگیر ترین سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 100 سے زائد سابق اور موجودہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے