ملتان (پاک صحافت) پی ٹی آئی خواتین ونگ کی اہم رہنما طاہرہ نسیم پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔ طاہرہ نسیم نے ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جمہوری جماعت ہے جس کے دروازے ہر جمہوری کارکن کیلئے کھلے ہیں اور اسی وجہ سے جمہوری اور سیاسی سوچ رکھنے والے پیپلز پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موقع ملا تو ملک کو جمہوری سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔