نثار کھوڑو

پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے۔ نثار کھوڑو

نواب شاہ (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنی نااہلی اور نالائقی سے مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ پاکستان میں عام شہری کا جینا محال ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل عمران خان نے کشکول توڑنے کا اعلان کیا تھا مگر حکومت میں آتے ہی بھیک مانگنا شروع کیا۔ قرضے لینے میں سابقہ حکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رہنما پی پی نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ عمران حکومت نے ہزاروں نوکریاں دینے کے دعوے کرکے لاکھوں افراد کو ملازمتوں سے بے دخل کردیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی تمام امنگوں و امیدوں کو توڑ دیا ہے ان کے اپنے کارکنان اور ووٹرز مہنگائی کو رونا رو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے