طلال چوہدری

پنجاب میں پی ٹی آئی کے لوگ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اب بھی بارگیننگ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب کا رزلٹ کام اور کارکردگی کی بنیاد پر آتا ہے، تقریر سے نہیں، ہم کام اور کارکردگی کو موضوع بنانا چاہتے ہیں، ہم اپنا جواب رزلٹ سے دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے معاملے پر ساری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کا حکومت میں شامل ہونا ضروری نہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سیاسی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ممکن ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے