شرجیل میمن

پرویز الہی نے عمران خان کو اوقات یاد دلا دی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پرویز الہی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو اوقات یاد دلا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہی سمجھدار سیاستدان ہیں، انہوں نے موقع دیکھ کر پتہ پھینکا ہے، پرویز الہی عمران خان سے گجرات، چکوال اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں آئندہ انتخابات میں 30 نشستوں پر گارنٹی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کا خطاب پانے والے اور جن کو وہ چپڑاسی رکھنے کے قابل نہیں سمجھتے تھے، آج وہی عمران خان پر بھاری پڑ گئے ہیں، عمران خان ریاست کو کرکٹ کا میدان سمجھ بیٹھے تھے، جہاں وہ ہر طرح کی من مانی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سن لیں! اتحادی حکومت اور پاکستان کے عوام آپ کی عدم استحکام کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے