رانا ثناءاللہ

پاکستانی عوام خادمین حرمین شریفین سے بے پناہ عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام خادمین حرمین شریفین سے بے پناہ عقیدت اور محبت رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی کی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ سعودی عرب پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ دل کھول کر مدد اور معاونت کی ہے۔ اس موقع پر سعودی سفیر کی جانب سے رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال حج کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پاکستان کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان سے اس سال اکیاسی ہزارسے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے