علامہ طاہر اشرفی

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، طاہر اشرفی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے تھے ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس سوچ سے باہر نکل کر ملک و قوم کا سوچنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ عمران خان کو اپنی ضد اور انا سے نکل کر ملک و قوم کا سوچنا چاہیے، حوصلہ رکھیں انتخابات آ جائیں گے پتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج کہتے ہیں شہباز شریف مانگنے گئے ہیں، کیا وہ اپنے دور میں مانگنے نہیں جاتے تھے۔

واضح رہے کہ علامہ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ موجودہ حالات میں جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی ملی، عالمی برادری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، یہ عالمی دنیا کا موجودہ قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ان یہ بھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص اسلامی عرب ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں تمام تر اختلافات بھلا کر ملک کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے