مفتاح اسماعیل

پاکستان کیلئے 2 ارب 3 کروڑ ڈالر قرضہ منظور ہوگیا۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چینی بینکوں نے پاکستان کیلئے 2 ارب 3 کروڑ ڈالر قرضہ منظور کرلیا جو جلد پاکستان پہنچ جائے گا اور معاشی مسائل پر قابو پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے پاکستان کے لیے 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرضہ منظور کرلیا ہے۔ حکومت پاکستان نے قرض کی سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اگلے 2 دنوں میں 2 ارب ڈالرز چینی کنسورشیم آف بینکس سے پاکستان کو مل جائیں گے۔ جس کے بعد ملک کو درپیش بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے