پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف ہونے والے لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق منہگائی مارچ کی تاریخ سے متعلق مشاورت ابھی جاری ہے۔ خیال رہے کہ  پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ن لیگ کی مریم نواز، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیرپاؤ،  محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنما شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے رہنماوں نے بلاول بھٹو کو بختاور بھٹو کی شادی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ اجلاس کے دوران  پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کو منہگائی مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ منہگائی مارچ کی تاریخ سے متعلق مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس سے قبل گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ استعفے یا تحریک عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی،حکومت کے ایم این ایز اورایم پی ایزان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار ہیں، جس پر حکومت کو شو آف ہینڈ یاد آ گیا۔ دوسری جانب  جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران جماعت کے ممبران کا اپنی پارٹی پر اعتماد نہیں رہا ہے، چیئرمین سینیٹ کے لیے ہارس ٹریڈنگ کے وقت اوپن بیلٹنگ کیوں یاد نہیں آئی؟

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے