ملک شاہان حاکمین

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہان حاکمین قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اٹک (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہان حاکمین اٹک میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، اس افسوسناک واقعے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی جانب سے سخت مذمت کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق اٹک میں ملک شاہان پر جنازے سے واپسی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گولی ان کے سر میں لگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے پارٹی رہنما  ملک شاہان حاکمین کے قتل کی شدید مذمت کی اور ٹوئٹ  پر جاری بیان میں کہا کہ شاہان حاکمین کے قتل کی خبر سن کر انتہائی صدمے کی کیفیت سے دوچارہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہان حاکمین کے قتل کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ ملک شاہان کو شدید زخمی حالت میں اٹک سے راولپنڈی منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ خیال رہے کہ شاہان حاکمین پیپلزپارٹی کے رہنما ملک حاکمین کے صاحبزادے تھے۔ ڈی پی او کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے