فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی مخالف ہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی مخالف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل دھرتی ماں کے زیور ہیں۔ لاہور میں پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اجلاس میں ن لیگ کے سابق وزیر کی شرکت سوالیہ نشان ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ نجکاری دراصل پی آئی اے اور اس کے اثاثوں کو ہتھیانے کی منصوبہ بندی ہے۔ پائلٹوں کی ڈگریوں کو سوالیہ نشان بنا کر پی آئی اے کی ساکھ خراب کی گئی۔ پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن فراہم نہ کرنے کے پیچھے گھناؤنی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایندھن کی عدم فراہمی سے سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں اس نقصان کا ازالہ کون کرے گا۔ ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے پی آئی اے کا 10 ارب روپے نقصان ہوچکا ہے۔ پی آئی اے کی بحالی کیلئے محنت کشوں سے رہنمائی حاصل کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے