بلاول بھٹو زرداری

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دل دہلا دینے والی ہے۔ وزیر خارجہ

نیویارک (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دل دہلا دینے والی ہے، متاثرین کی بحالی کے لئے طویل مدت لگ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سیلاب سے تیار فصلیں تباہ ہوگئیں اور بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ سیلاب نے تباہی پھیلائی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی بڑا چیلنج ہے کیونکہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں اس لیے سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی میں کئی دہائیاں لگ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے، چند ماہ تک گھروں کو واپسی ہونے لگے گی۔ اقوام متحدہ کا اجلاس بات دنیا تک پہنچانے کا سنہری موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے