رانا ثناءاللہ سعودی سفیر

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی، جس میں پاک سعودی دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ سعودی نائب وزیر داخلہ اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، اس پراجیکٹ کے تحت حجاج کو آسان اور بلا رکاوٹ ایمگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا آغاز اسلام آباد ائیرپورٹ سے کیا جا رہا ہے۔ اس سال چالیس ہزار حجاج اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس سہولت کا جلد دوسرے بڑے شہروں میں بھی آغاز کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ حجاج اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے