اسفندیار ولی

دھماکوں میں شہید ہونیوالے افراد کا قصور آخر کیا تھا؟ اسفند یار ولی خان

(پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کا قصور آخر کیا تھا؟

ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ ریاست اور حکومت عوام کو تحفظ کا احساس دلائے، شہریوں کو قتل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دشمن عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، انتخابات کو پُرامن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللّٰہ میں دھماکوں میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، عوام کل نکلیں گے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے