نیب

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ترمیمی بل پیش کیا گیا، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے بل کی مخالفت کی ہے۔ جبکہ بل کو منظور کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا تاہم صدر نے بل پر دستخط کیے بغیر واپس پارلیمان کو بھجوایا دیا تھا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد بل ایک مرتبہ پھر صدر علوی کے پاس جائے گا، صدر کی جانب سے 10 روز تک دستخط نہ کرنے کی صورت میں بل خود بخود لاگو ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے